میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ، جعلی مقدمات درج کرنیوالوں کو سزائیں

سندھ، جعلی مقدمات درج کرنیوالوں کو سزائیں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ پولیس کی جانب سے جعلی مقدمات درج کرانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہا ، پہلی مرتبہ جعلی مقدمات درج کرانے والوں کو عدالت سے سزائیں دی گئیں۔سندھ پولیس کی جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ جعلی مقدمات درج کروانے پر 26 افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔سندھ بھرمیں 6 روز کے دوران اقدام قتل کے 8 فیصد، زیادتی کے 8 فیصد اور ڈکیتی کے 15 فیصد جعلی مقدمات درج کروائے گئے ۔رپورٹ کے مطابق اغوا کے 27 فیصد، معمولی زخمی کرنے کے 11 فیصد اور چوری کے 23 فیصد مقدمات جعلی پائے گئے ۔پولیس رپورٹ میں کہا گہا کہ ضلع گھوٹکی سے 25 افراد کو جبکہ ضلع کورنگی سے ایک شخص کو جھوٹے مقدمات کے اندراج پر جرمانہ کیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں