میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کے مطابق بلوچستان کے سوراب، پشین اور قلعہ سیف اللہ اضلاع میں بارش کے دوران بجلی گرنے کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دو درجن کے قریب اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی جبکہ کوئٹہ، پشین، مستونگ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے۔لیویز کے مطابق یہ ہلاکتیں آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں، مرنے والوں میں سوراب ضلع میں مارے گئے دو نوجوان بھی شامل ہیں۔ لیویز نے بتایا کہ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا۔علاوہ ازیں پشین کے رہائشی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایک اور شخص، جسے بعد میں لیویز نے ظاہر شاہ کے نام سے شناخت کیا، ضلع قلعہ سیف اللہ میں اسی طرح کے ایک واقعے میں جاں بحق ہوا۔بلوچستان بھر میں طوفانی بارش نے صوبے کے مختلف علاقوں میں درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچایا۔ مزید موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کے ساتھ پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں