میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیو کراچی صنعتی ایریا میں آتشزدگی کا واقعہ، 4 فائر فائٹرز جاں بحق،13زخمی

نیو کراچی صنعتی ایریا میں آتشزدگی کا واقعہ، 4 فائر فائٹرز جاں بحق،13زخمی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے علاقے نیوکراچی صنعتی ایریا میں آتشزدگی کا شکار ہونے والی دو فیکٹریوں گرگئیں ، جس کے نتیجے میں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف چار فائر فائیٹرز ملبے تلے دب کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ فائر فائیٹرز سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ دس فائر بریگیڈ گاڑیوں نے سولہ گھنے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا اور کولنگ کا عمل جاری تھا کہ دو فیکٹریوں کی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سہیل، خالد اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق چاروں فائر فائٹرز ہیں، جو عمارت کے ملبے تلے دب گئے تھے۔عمارت کے ملبے کی زد میں آکر زخمی ہونے والوں میں بیشتر فائر فائٹرز ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے عباسی اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کے ایم سی کے فائر فائٹرز کولنگ کے عمل میں مصروف تھے جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح 8 بجے نیوکراچی صنعتی ایریا میں ایک ساتھ 3 فیکٹریوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا سامان خاکستر ہو گیا، 2 فیکٹریوں میں لگنے والی آگ بجھادی گئی تھی جبکہ تیسری فیکٹری میں لگی آگ پر 16 گھنٹے گزر جانے کے بعد قابو پایا جاسکا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بڑی حد تک آگ پر قابو پالیا گیا ہے، موقع پر 10 فائر ٹینڈرز ، اسنارکل اور باوزر تاحال موقع پر موجود رہے جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ کو مکمل طور پر بجھانے کی کوششوں میں مصروف رہے تاہم آخری اطلاعات آنے تک آگ پر قابو پانے کی کوششوں کا عمل جاری تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں