میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں شہاب ثاقب کی بارش کا نظارہ 29 اپریل تک ممکن ہوگا

پاکستان میں شہاب ثاقب کی بارش کا نظارہ 29 اپریل تک ممکن ہوگا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان میں شہاب ثاقب کی بارش کا نظارہ 16 سے 29 اپریل تک ممکن ہوگاواضح رہے کہ 16 سے 29 اپریل کے دوران ہر سال آسمان پر شہاب ثاقب گرنے کا نظارہ کیا جاتا ہے۔شہاب ثاقب کی اس بارش کو Lyrids meteor showerکہا جاتا ہے۔مالرین فلکیات کے مطابق 22 اپریل یعنی یوم کرہ ارض کے موقع پر شہاب ثاقب کی بارش کا نظارہ اپنے عروج پر ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران چاند صرف 6 فیصد روشن ہونے کی وجہ سیشہاب ثاقب کانظارہ شاندار ہوگا۔ماہرین نے بتایا کہ پاکستان سمیت شہاب ثاقب کی بارش کا نظارہ دنیا میں ہر جگہ ہوسکے گا تاہم شہاب ثاقب کا بہترین نظارہ روشنی کی آلودگی سے دور آسمان پر ہوگا۔ماہرین کے مطابق روشن ترین شہاب ثاقب نصف شب اور طلوع فجر سے قبل نظر آسکتے ہیں۔مجموعی طور پر ایک گھنٹے کے دوران 15 سے 20 شہاب ثاقب نظر آسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں