میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے حیدرآباد، سسٹم کی عید وصولی کے نام پر بھتہ خوری

ایس بی سی اے حیدرآباد، سسٹم کی عید وصولی کے نام پر بھتہ خوری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ایس بی سی اے حیدرآباد، سسٹم کا عید وصولی کے نام پر بھتہ خوری، شہر کے سیاسی سماجی تنظیمیں میدان میں آ گئیں، شھر بھر میں بینرز آویزاں، ریجنل ڈائریکٹر محمد رقیب، ریحان الائچی، عدنان شاہ بخاری و دیگر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، مسلم لیگ فنکشنل کا عید کے بعد احتجاج کا اعلان، بھتہ خوری سے شہری پریشان، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرا?باد ریجن میں رینجنل ڈائریکٹر انجنئیر محمد رقیب کے جانب سے سسٹم تشکیل دے کر سسٹم کو کرتا دہرتا کراچی میں پوسٹنگ رکھنے والے افسر ریحان الائچی کے حوالے کردیا ہے، ریحان الائچی کی سربراہی قائم کرنے والے سسٹم نے عید وصولی مہم شروع کرتے ہوئے شھر بھر میں تعمیراتی منصوبوں پر کارروائی کے نام پر لاکھوں روپے روزانہ بھتہ وصول کر رہے ہیں جبکہ تمام کارروائی ریحان الائچی کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیمولیشن ممتاز لاشاری اور بلڈنگ انسپکٹر امیر زرداری کر رہے ہیں، شھر بھر میں عید کے نام پر بھتہ وصولی پر شہری پریشان کا شکار ہیں جبکہ معیشت کے ابتر صورتحال کے باعث مختلف تعمیراتی منصوبوں سے منسلک افراد سسٹم کی فرمائشوں سے پریشان ہو چکے ہیں، سسٹم کی تابڑ توڑ کارروائیوں کے باعث حیدرآباد شہر کی سیاسی سماجی تنظیمیں میں آ چکی ہیں اور عید کے بعد احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے، دوسری جانب شہر بھر میں سسٹم کے خلاف تصویروں کے ساتھ پینا بئنرز آویزاں کئے گئے ہیں جن میں ناجائز تعمیرات کے بادشاہ اور راشی رینجنل ڈائریکٹر محمد رقیب کو ہٹاؤ حیدرآباد بچاؤ، محمد رقیب، فرنٹ مین ریحان الائچی اور عدنان شاہ بخاری کے خلاف تحقیقات کرکے حیدرا?باد بچاؤ، کمیشن ایجنٹ عدنان شاہ بخاری کو ہٹاؤ جیسے عبارتیں تحریر ہیں، بئنرز لگنے کے بعد عدنان شاہ بخاری کے احکامات پر ایس بی سی اے کے ملازمین نے مختلف مقامات سے بئنرز اتار دئے ہیں، بئنرز حیدر چوک، شھباز بلڈنگ، گدو چوک سمیت مختلف مقامات پر نصب کئے گئے تھے، واضع رہے کہ ریحان الائچی سسٹم سے پہلے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمن عدنان شاہ بخاری سسٹم کے کرتا دہرتا تھے اور اسے کمیشن ایجنٹ بھی کہا جاتا ہے، ایس بی سی اے کے سابقہ مفرور افسر منظور قادر کاکا کے قریبی رشتہ دار ہونے کے باعث وہ 12 سال کے ایک ہی عھدے پر موجود ہے، دوسری جانب مسلم فنکشنل حیدرا?باد کے رہنما رفیق مگسی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرا?باد کے کرپٹ افسران نے غیرقانونی نقشے پاس کرکے شھر کا بیڑہ غرق کردیا ہے، شہر بھر میں بھاری رشوت کے عیوض غیرقانونی تعمیرات کی بھرمار ہے، عید کے بعد احتجاج کرینگے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں