میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہندوتواغنڈوں نے مسجد پراپنا زعفرانی جھنڈالہرا دیا ، مذہبی فسادات شروع

ہندوتواغنڈوں نے مسجد پراپنا زعفرانی جھنڈالہرا دیا ، مذہبی فسادات شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارتی ریاست بہار میںہندوتوا غنڈوں نے ایک مسجد اور اس کے دروازے پر اپنازعفرانی رنگ کا جھنڈا لگادیا ہے جو ہندوتوا نظریے کی علامت ہے ۔بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں پولیس ایک قصبے میں کرفیو کے نفاذ اور گجرات اور دو دیگر ریاستوں کے متاثرہ علاقوں میں 4 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کرنے پر مجبور ہوگئی ،کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رام نومی کے موقع پر بہار کے علاقے مظفر پور میں پیش آنے والے اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ہندوتواغنڈوںکو ایک مسجد کے مینار اور اس کے دروازے پر ہندوتوا نظریہ کی علامت زعفرانی جھنڈا لگاتے ہوئے دکھاگیا ہے جبکہ ہندوتوا غنڈے اس موقع پرمسجد پر زعفرانی جھنڈا لگانے کے بعد خوشیاں منا رہے ہیں۔ویڈ یو میں مزید دکھایاگیا ہے کہ آر ایس ایس، بی جے پی، وی ایچ پی اور بنجرنگ دل سے وابستہ بڑی تعداد میں ہندوتوا کارکن اس موقع پرموٹر سائیکلوں پر تلواریں اور ہاکیاں لہراکر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہندوتواغنڈوں نے رام نومی کا جشن مناتے ہوئے محمد پور گائوں میں ڈاک بنگلہ مسجد کے سامنے ایک جلوس بھی نکالا۔ایس ایس پی مظفر پور جینت کانت نے واقعے کی ایف آئی آر کے اندراج کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ادھربھارت میں مذہبی تہوار کے دوران ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں پولیس ایک قصبے میں کرفیو کے نفاذ اور گجرات اور دو دیگر ریاستوں کے متاثرہ علاقوں میں 4 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کرنے پر مجبور ہوگئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق حالیہ واقعہ گجرات کے ضلع آنند کے علاقے کھمبٹ میں پیش آیا، وہاں کے پولیس عہدیدار ایم جے چوہدری نے کہا کہ ہم نے جھڑپوں کے بعد 7 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں بھی حکام نے ہمت نگر قصبے کے کچھ حصوں میں کرفیو نافذ کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں