میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بائیڈن شہباز شریف کو فون کریں گے یا نہیں، میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں، پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس

بائیڈن شہباز شریف کو فون کریں گے یا نہیں، میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں، پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر امریکانے کہاہے کہ قیادت کوئی بھی ہو ہمیشہ خوشحال پاکستان کو امریکی مفادکیلئے اہم سمجھا،،میڈیارپورٹس کے مطابق شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک جمہوری پاکستان امریکا کے مفادات کے لیے اہم ہے۔ وائٹ ہائوس میں ایک پریس بریفنگ میں ساکی نے کہا کہ ہم آئینی جمہوری اصولوں کی پرامن عملدرآمد کی حمایت کرتے ہیں۔وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری نے مزیدکہا کہ امریکا یقینی طور پر قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف کے اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔ساکی نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے ،خواہ قیادت کوئی بھی ہو اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔پریس بریفنگ میں ساکی سے ایک سوال کیا گیا کہ کیا بائیڈن شہباز شریف کو فون کریں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں فون کالز کے لحاظ سے، میرے پاس اس وقت کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں