جنوبی وزیرستان میں 2 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت دو جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا یہ واقعہ 11 اور 12 اپریل کی رات کو پیش آیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گردفورسزکے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے میجرشجاعت حسین اور سپاہی عمران خان شہید ہوگئے۔ علاقے میں دہشت گردکی موجودگی ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔