میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے ،بلڈرز کی ملی بھگت، غیرقانونی پروجیکٹ کی تعمیرات رک نہ سکیں

ایس بی سی اے ،بلڈرز کی ملی بھگت، غیرقانونی پروجیکٹ کی تعمیرات رک نہ سکیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی ) حیدرآباد میں نیکسز ٹوئن ٹاور کے نام سے غیرقانونی پروجیکٹ کی تعمیرات رک نہ سکیں، لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری، ڈیپلائی کالونی روڈ پر بغیر این او سی کے پراجیکٹ شروع کیا گیا، ایس بی سی اے افسران کارروائی سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق قاسم آباد میں نیکسز ٹوئن ٹاور نامی غیرقانونی پراجیکٹ کی تعمیرات رک نہ سکیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی آشیرباد سے غیرقانونی پروجیکٹ کی بکنگ کرکے لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری ہے، ایسٹ قاسم آباد میں ڈیپلائی کالونی کے سامنے کچھ عرصہ قبل نیکسز ٹوئن ٹاور کے نام سے پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے جو کہ 4 منزل تک تعمیر ہو چکا لیکن ایس بی سی اے خاموش رہی اور مذکورہ پراجیکٹ میں لوگوں نے لاکھوں روپے لگا کر سرمایہ کاری بھی کی، پراجیکٹ 4 سو گز کے دو پلاٹس کو ملا کر 8 سو گز پلاٹ پر شروع کیا گیا ہے، مذکورہ پلاٹس پلاٹس ہیں جہاں پر قواعد و ضوابط کے مطابق گرائونڈ پلس 2 منزلہ پرائیویٹ بلڈنگ کی منظوری مل سکتی ہے، لیکن بلڈر نے ایس بی سی اے قاسم آباد کے افسران سے ملی بھگت کرکے پبلک بلڈنگ کی 4 منزلہ عمارت کی غیرقانونی منظوری لیکر 8 منزلہ پراجیکٹ کی تشہیر اور فلیٹس کی غیرقانونی بکنگ شروع کردی ہے جبکہ مذکورہ پراجیکٹ کی پبلک سیل پراجیکٹ این او سی بھی نہیں لی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں