سکیورٹی اداروں کیخلاف ہرزہ سرئی ، آٹھ افراد گرفتار
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
سکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کریک ڈاؤن شروع کردیا جس کے مطابق آٹھ افراد گرفتار کرلئے گئے ۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر سکیورٹی اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف شہروں سے 8 افراد کو گرفتار کیا ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے لاہور،کراچی اور پشاورسے 5 افراد کوگرفتارکیا،ایف آئی اے کے مطابق لاہور سے گرفتار شخص شفقت نے 22 مختلف اکاؤنٹ بنائے ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق ہ گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی لگائی جاسکتی ہیں۔