بلاول نے شوکاز نہیں، پی ڈیم کا گریبان پھاڑ ڈالا ہے‘ فردوس عاشق
شیئر کریں
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے، صاف پانی کی فراہمی تحریک انصاف کی حکومت کے منشور میں شامل ہے،الحمدللہ گورنر پنجاب کی زیرقیادت صاف پانی کا خواب پورا ہو رہا ہے،نکاسی اور فراہمی آب سیاستدانوں کیلئے چیلنج ہے،وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے ہو رہے ہیں۔وزیراعظم کے نظریے کو مل کر آگے بڑھائیں گے۔ ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کا کرچی کرچی بیانیہ عوام کے ہاتھوں تہس نہس ہوچکا ہے۔کچھ لوگوں نے پی ڈی ایم کا بیانیہ لانگ مارچ تک زندہ رکھنے کی کوشش کی۔ بلاول بھٹو نے کل شوکاز نہیں پھاڑا، پی ڈی ایم کا گریبان پھاڑا ہے۔ن لیگ کے پیٹ پھاڑنے کے اعلانات پر تو کچھ نہ ہوا لیکن بلاول نے شوکاز پھاڑ کر پیغام دے دیاکہ لائی بے قدراں نال یاری، ٹوٹ گئی تڑک کرکے۔ یہ تو ہونا ہی تھا۔میرا پہلے دن سے یہ مؤقف تھا کہ پیپلزپارٹی کبھی استعفے نہیں دے گی۔مرسوں مرسوں سندھ سے استعفے نہ ڈیسوں۔ سندھ حکومت پی پی پی کیلئے آکسیجن کا سلنڈر ہے اور اسمبلیوں سے استعفے دے کر اور سندھ حکومت لاتعلقی اختیارکرکے پیپلزپارٹی کبھی اپنے پاؤں پر کلہاڑی نہیں مارے گی۔پیپلزپارٹی کی سیاست کا سارا محور و مرکز سندھ حکومت سے جڑا ہے۔پی ڈی ایم اپنے منطقی انجام تک پہنچ گئی ہے۔یہی ہونا تھا، دیر سے ہوا لیکن درست ہوا۔