میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان المبارک سے قبل کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام

رمضان المبارک سے قبل کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

رمضان المبارک سے قبل شہر کراچی کو دہشت گردی سے متاثر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، طارق روڈ پر موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے اہم کاروباری علاقے طارق روڈ پر ایک ریسٹورنٹ کے باہر موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل میں ٹول باکس میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا، دھماکا خیز مواد کا وزن 2 سے ڈھائی کلو لگتا ہے، مواد کو ٹائم ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا۔انچارج سی ٹی ڈی انسپکٹر سرور کمانڈو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں معلومات ملی تھیں کہ کراچی میں 3 جگہ دہشت گردی کی جا سکتی ہے، ہم نے 3 مقامات پر سی ٹی ڈی ٹیمیں نکالی ہوئی تھیں، لیکن اندازہ نہیں تھا کہ اتنا بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا جائے گا۔انچارج بی ڈی ایس غلام مصطفی آرائیں نے بتایا کہ موٹر سائیکل میں نصب بم مقناطیسی آئی ای ڈی تھا، اطلاع ملی کہ ریسٹورنٹ کے باہر موٹر سائیکل میں بم ہے، جس پر تینوں زونز کی بی ڈی ایس ٹیموں نے مہارت سے کام کیا۔غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا بم فرسٹ ایڈ باکس یا ٹول باکس ٹائپ کے ڈبے میں بنایا گیا تھا، ماضی میں جتنی بھی ڈیوائس بلاسٹ ہوئیں وہ ریموٹ کنٹرول تھیں، اس کیس میں سیفٹی فیوز کو ماچس لگائی جاتی تو ایک منٹ بعد دھماکا ہوتا۔انھوں نے بتایا بارودی مواد ڈیڑھ کلو تھا جب کہ ساتھ میں بڑی مقدار میں نٹ بولٹ اور بال بیرنگ تھے، بارود کی حتمی جانچ لیبارٹری میں ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں