ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست،عمران خان رپورٹ طلب کرلی
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ ن کے ہاتھوں ڈسکہ میں الیکشن ہارنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ناکامی کی وجوہات پر مشتمل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق 10 اپریل کو پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان انتخابی معرکہ ہوا جس میں لیگی رہنما سیّدہ نوشین افتخار نے علی اسجد ملہی کو 10 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہرایا۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے ڈسکہ الیکشن میں شکست کی وجوہات جاننے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری کو رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے میں رپورٹ تیار کر کے پیش کر دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سینیٹر اعجاز چودھری کو ہدایت کی گئی ہے کہ این اے 75 کے 19 فروری اور 10 اپریل کے ضمنی الیکشن کا موازنہ کیا جائے۔ 19 فروری کے الیکشن میں جیت اور 10 اپریل کو شکست کی وجوہات کیا ہے۔ رپورٹ دی جائے۔عمران خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی شکست میں تحریک انصاف کی خامیاں بھی رپورٹ میں بتائی جائیں۔