میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کھربوں وصول کرنیوالی ’کے الیکٹرک ‘ کے پاس 6ارب نہیں‘ آفاق احمد

کھربوں وصول کرنیوالی ’کے الیکٹرک ‘ کے پاس 6ارب نہیں‘ آفاق احمد

منتظم
جمعه, ۱۳ اپریل ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے شہر میں جاری بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کی ملی بھگت سے گرمیوں کو کراچی کے شہریوں کیلئے عذاب بنایا جارہا ہے، فرنس آئل بچانے کیلئے پیداواری یونٹوں کی بندش کا عمل کسی بھی طرح حکومتی مرضی کے بغیرممکن نہیں ۔حکومت کا ،کے الیکٹرک کو نجی کمپنی قرار دے کر مداخلت سے معذوری کو اس لئے جواز نہیں مانا جاسکتا کہ مفاد عامہ کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کی صورت میں ریاست کو مداخلت کا آئینی حق حاصل ہے لیکن اپنا یہ حق استعمال کرنے کی بجائے حکومت کے الیکٹرک انتظامیہ کو سہولتیں فراہم کرتی نظر آرہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت نے عوام کو اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے اقدامات نہ کئے تو عوام کی مشاورت سے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں