میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف نظریہ نہیں مافیا کا نام ہے، عمران خان

نواز شریف نظریہ نہیں مافیا کا نام ہے، عمران خان

منتظم
جمعه, ۱۳ اپریل ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نظریہ نہیں ایک مافیا کا نام ہے ٗ جب سے مافیا کے خلاف فیصلہ آیا سپریم کورٹ پر حملے کیے گئے ٗفاٹا اصلاحات محمود اچکزئی اور فضل الرحمن کی وجہ سے نہ ہوسکیں ٗفیڈریشن کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے ٗبلوچستان سے چیئرمین سینیٹ آنے پر فخر ہے ٗسارا مافیا اکٹھا ہوکر چوری بچانے کیلئے سپریم کورٹ کی ساکھ خراب کررہا ہے، قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے ٗ اڈیالہ جیل کی صفائی کیوں ہورہی ہے، کیا کوئی خاص بندہ آرہا ہے، 300 ارب چوری کریں تو صاف جگہ ملے گی ٗغریب سائیکل چوری کرے تو ٹھوکریں کھائے گا ٗکسی بھی حکومت کو 45 دن رہتے ہوئے بجٹ دینے کا اختیار نہیں ہم اس کی مخالفت کریں گے ٗجنوبی پنجاب کا صوبہ بننا ملک کی ضرورت ہے، بجٹ کا 57 فیصد لاہور پر خرچ کیا جاتا ہے ٗاب جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا ٗسینیٹ الیکشن کے دوران بے قاعدگیوں پر وکلا سے مشاورت کررہے ہیں، ووٹ بیچنے والے اراکین کو نکال دیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فاٹا اصلاحات محمود اچکزئی اور فضل الرحمان کی وجہ سے نہ ہوسکیں، فیڈریشن کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے ٗ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ آنے پر فخر ہے، فاٹا کو مین اسٹریم کرنا بہت ضروری ہے، ہم چاہتے تھے وہاں سے چیئرمین آئے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نظریہ نہیں ایک مافیا کا نام ہے، جب سے مافیا کے خلاف فیصلہ دیا، سپریم کورٹ پر حملے کیے گئے، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ وزیراعظم کرپٹ مافیا کو بچانے کیلئے سپریم کورٹ کے خلاف گیا ہو، سارا مافیا اکٹھا ہوکر چوری بچانے کیلئے سپریم کورٹ کی ساکھ خراب کررہا ہے، قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، قوم اس لیے خوشی ہے کہ پہلی مرتبہ طاقتور کا احتساب ہوا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہبازشریف اینڈ سنز کرپشن نے 56 کمپنیاں بنالیں، یہ لوگ اپنے لوگ بھرتی کرتے ہیں، یہ لوگ اربوں روپے کمارہے ہیں، جیلوں میں صرف غریب لوگ ہیں، یہ اربوں روپے ملک سے باہر لے گئے، انہیں ملک کے وزیراعظم اور وزیر تحفظ دے رہے ہیں۔اڈیالہ جیل کی صفائی سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل کی صفائی کیوں ہورہی ہے، کیا کوئی خاص بندہ آرہا ہے، 300 ارب چوری کریں تو صاف جگہ ملے گی، غریب سائیکل چوری کرے تو ٹھوکریں کھائے گا، یہی المیہ ہے طاقتور اور غریب کے لیے الگ قانون ہے۔انہوںنے کہاکہ سینیٹ الیکشن کے دوران بے قاعدگیوں پر وکلا سے مشاورت کررہے ہیں، سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ بیچنے والے اراکین کو نکال دیں گے ٗ الیکشن میں پارٹی کے وفادار اور نظریاتی لوگوں کو آگے لائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں