جائز حقوق کو تسلیم کیا جائے ،ایران کی جنگ ختم کرنے کیلئے 3 شرائط
شیئر کریں
جنگ صیہونی حکومت اور امریکانے شروع کی ، جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے
آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہوگی عالمی طاقتیں اس کی ضمانت دیں، ایرانی صدر کا بیان
ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ تیرہویں دن میں داخل ہونے والی جنگ کے خاتمے کے لیے جمعرات کو تین شرائط پیش کی ہیں، اس حوالے سے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے روس اور پاکستان سے بات کرکے امن کے لیے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت اور امریکہ کی طرف سے بھڑکائی گئی جنگ کو ختم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کیا جائے، معاوضے کی ادائیگی اور مستقبل کی جارحیت کے خلاف ایک مضبوط بین الاقوامی ضمانت یقینی بنائی جائے۔ مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ یہ جنگ صیہونی حکومت اور امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی، خطے میں امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ اس تنازعہ کے بنیادی اسباب کو تسلیم کیا جائے اور انصاف پر مبنی حل تلاش کیا جائے۔


