
کروڑوں کی کرپشن کا الزام، ڈی جی زرعی تحقیقات اینٹی کرپشن میں طلب
شیئر کریں
ٹھٹھہ میں محکمہ زراعت کے افسران پر جانوروں کو ویکسین، ادویات فنڈ میں ہیر پھیر کا الزام
ٹھیکیداروں کو جاری چیکوں، ادویات، ویکسین اور چارے کی تقسیم کی تفصیلات بھی طلب
ٹھٹھہ میں مویشیوں کے چارے اور دیکھ بھال میں کرپشن کے الزام میں ڈائریکٹر ٹو اینٹی کرپشن نے ڈی جی زرعی تحقیقات کو ریکارڈ سمیت اٹھارہ مارچ کو طلب کرلیا۔۔ٹھٹہ میں محکمہ زراعت کے افسران پر جانوروں کو ویکسین لگانے ۔ بیماریوں کی ادویات دینے اور چارہ فراہم کرنے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔ ڈائریکٹر ٹو اینٹی کرپشن نے ڈی جی زرعی تحقیقات کو مراسلہ لکھا جو میں دو ہزار بائیس سے دو ہزار چوبیس تک ملنے والے بجٹ۔ ٹھیکوں۔ ٹینڈر کاپی۔ ادائیگیوں کے بل۔ ورک آڈر کی تفصیلات مانگ لیں۔ کامیاب ٹھیکیداروں۔ ٹھیکیداروں کو جاری چیکوں۔ ادویات۔ ویکسین۔ چارے کی تقسیم کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ اس عرصے میں ٹھٹہ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔