میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
4 سو کالج کا فنڈ کدھر گیا ،اینٹی کرپشن متحرک

4 سو کالج کا فنڈ کدھر گیا ،اینٹی کرپشن متحرک

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ میں کروڑوں روپے کے فنڈز میں مبینہ طور پر خرد برد کردی گئی ہے، اسپورٹس، سمینارز، اسٹیشنری سمیت دیگر کاموں کی مد میں جاری فنڈز میں گھپلوں کے متعلق اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ہے، تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے مالی سال 2023، 2022 کے دوران کراچی ڈویڑن، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد کے پونے 4 سو کالجز کو کروڑوں روپے فنڈز جاری کردیے گئے، جو کہ کالجز انتظامیہ کو طلباء کے لیے اسپورٹس کے مختلف ایونٹس کرانے، سمینارز، اسٹیشنری، چھپائی کے معاملات سمیت دیگر کاموں کی مد میں استعمال کرنے تھے، لیکن مبینہ خرد برد کے نظر کردیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کالج ایجوکیشن میں جاری ہونے والے کروڑوں روپے کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر گھپلے کیے گئے ہیں، جس کے متلعق اینٹی کرپشن حرکت میں آگیا ہے، متعلقہ افسران کے خلاف اور کالجز میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے، اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل کالجز سید صالح عباس رضوی کا کہنا تھا کہ مالی سال شروع ہونے سے پہلے ہی اداروں میں اس طرح کی شکا یات آجاتی ہیں، کچھ مہربان دوستوں نے ایسا سلسلہ بنایا ہے کہ دوسروں کے نام استعمال کر کے پروجیکٹ شروع ہونے سے پہلے ہی درخواستیں جمع کرواتے ہیں ، شکایت کرنے والوں میں ایسے لوگوں کا نام شامل ہیں ، جنہوں نے کبھی کالج نہیں دیکھا ہے ، ان کی عمر بھی 18 سال سے کم ہے ، جب بھی فنڈز کے متعلق ریکارڈ مانگا گیا ہے تو اداروں کو جمع کرواتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں