میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوئی سدرن، گوٹھوںمیں غیر قانونی گیس کنکشن کی فراہمی

سوئی سدرن، گوٹھوںمیں غیر قانونی گیس کنکشن کی فراہمی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک کے پائپوں کے ذریعے غیرقانونی طور پر گیس کی سپلائی کا انکشاف، سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلی افسران گیس چوری کے دھندے میں پارٹنر بن گئے تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر مختلف علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن، در محمد گوٹھ ،گلستان فیصل پپری سندھی گوٹھ ،سو مار گوٹھ اور گھگھر پھاٹک کے اطراف یو سی پپری گہورام خان بگٹی گوٹھ میں پانی کے پلاسٹک والے پائپوں کے ذریعے بغیر میٹر گیس کے جعلی کنکشن لگنا شروع ہو گئے ہیں ہیوی مشینری کے ذریعے دن دیہاڑے پلاسٹک پائپوں کے ذریعے گیس کنکشن بڑے حادثے کو دستک دینے لگے علاقہ مکینوں بانو خان بگٹی کا گیس چورو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گیس مافیا ہمارے علاقے میں جعلی کنکشنوں کے 40 سے 45 ہزار روپے معصوم شہریوں سے وصول کر رہے ہیں جب کہ مذکورہ غیرقانونی کنکشن کا نہ ہی کوئی بل آتا ہے اور نہ ہی کوئی میٹر ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈآفس میں کئی بار شکایتیں بھی کی ہیں لیکن کوئی کاروائی نہ ہو سکی جس پر گیس چور مافیا یہ کہتے ہیں کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلی افسران بھی ہمارے ساتھ ہیں اور کوئی کاروائی ہمارے خلاف نہیں ہو سکتی ہم اہلیان گہرام خان بگٹی گوٹھ وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف ،ایف ائی اے کے اعلی عہدے داران اور اینٹی کرپشن کے افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ فی الفور ادارے کے ملازمین کی چھان بین کریں تاکہ محکمے میں موجود گیس چور مافیا کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں