میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے ،حیسکو میں9 کروڑ غبن،چیف انجینئر سمیت 5 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے ،حیسکو میں9 کروڑ غبن،چیف انجینئر سمیت 5 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی ) تنخواہوں و پینشن کی مد میں کروڑوں روپے کی خرد برد، ایف آئی اے کے حیسکو ہیڈکوارٹر، آپریشن ڈویڑن قاسم آباد اور پاور ونگ کالونی پر الگ الگ چھاپے، چیف انجنیئر حیسکو نثار میمن سمیت 5 ملازمین گرفتار، مقدمہ درج، ملزم 9 کروڑ روپے کی فراڈ میں ملوث تھے، ایف آئی اے، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد کی ٹیم نے ایس ایچ او مسرور بلوچ کی سربراہی میں حیسکو دفاتر پر تین تین الگ الگ چھاپے مار کر چیف انجینئر سمیت 5 ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے، ایف آئی اے ٹیم نے پاور ونگ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے چیف انجینئر حیسکو نثار میمن کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے ٹیم نے دوسرا چھاپہ حیسکو ہیڈ کوارٹر پر مار کر چار ملازمین کو گرفتارکیا ، چیف فنانشل آفس میں تعینات تین اکاؤنٹ ہیں ، جن میں اسسٹنٹ دیپک ، احتشام ، محمد بلال اور اسسٹنٹ منیجر رحیم بخش کو گرفتار کرلیا، مذکورہ تینون ملزمان اکائونٹ برانچ ، پینشن برانچ اور تنخواہ برانچ سے وابستہ تھے ، ایف آئی اے ٹیم نے تیسرا چھاپہ آپریشن ڈویژن قاسم آباد میں مارا اور اکاؤنٹس برانچ کے کلرک کو گرفتار کیا ، ایف آئی اے کے مطابق بابر زئی اسسٹنٹ لائن مین ہے ، جو کلرک کے طور پر کام کر رہا ہے، ایف آئی اے کے مطابق تمام گرفتار ملزمان نے تنخواہوں اور پینشن کی مد میں 9 کروڑ روپے کا غبن کیا ، ملزمان نے غبن 2017ع سے 2023ع کی دورانیہ کے دوران کیا، ملزمان پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں