میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کابینہ تشکیل کاپہلا مرحلہ مکمل ،12ارکان کی حلف برداری،9 وزیر مقرر

سندھ کابینہ تشکیل کاپہلا مرحلہ مکمل ،12ارکان کی حلف برداری،9 وزیر مقرر

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ کابینہ تشکیل کا مرحلہ مکمل ہوگیا ، پیپلز پارٹی کی12 رکنی سندھ کابینہ نے حلف اٹھالیا ، خاتون سمیت 9 وزیر مقرر،کابینہ ارکان کی حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی ، جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نو منتخب کابینہ ارکان سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے محکمے دیے گئے ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو محکمہ صحت اور پاپولیشن ویلفیئر ، سید ناصر حسین شاہ کو محکمہ توانائی اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقی ، سید سردار شاہ کو محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ، محکمہ کالج ایجوکیشن اور محکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈیولپمنٹ ، صوبائی وزیر سعید غنی کو لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی کا محکمہ ، جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی و محکمہ خوراک ، ضیاء الحسن کو محکمہ داخلہ و قانون ، پارلیمانی امورسمیت محکمہ کرمنل پراسیکیوشن ، سردار محمد بخش خان مہر کو محکمہ زراعت ، سپلائی و پرائسز، محکمہ کھیل و امور نوجوانان سمیت محکمہ اینٹی کرپشن دیا گیا جبکہ علی حسن زرداری کو محکمہ جیل خانہ جات ، سید ذوالفقار علی شاہ کو محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز کے محکمے دیے گئے ، دوسری جانب تین مشیر وںمیں شامل مشیر اللہ ڈنو خان بھیو کو محکمہ جنگلات و جنگلی حیات ، مشیر احسان الرحمان مزاری کو بین الصوبائی رابطہ محکمہو محکمہ کوآپریٹیو ، مشیر سید نجمی عالم کو انسانی آبادکاری ، مقامی ترقی و سماجی ہاؤسنگ کی ترقی سمیت محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریز کا قلمدان سونپا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی رہنماؤں میں اختلاف کے باعث محکمہ اطلاعات کی وزارت کسی کو بھی نہیں دی گئی جبکہ خواتین کی نمائندگی صرف صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہمشیرہ عذرہ پیچو کو دی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں