میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار

نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

ہائی کورٹ نے نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے نور مقدم کیس کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے نور مقدم کے قاتل جعفر ظاہر جعفر کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ظاہر جعفر کو ریپ کے مقدمے میں بھی سزائے موت کا حکم سنایا۔ مقدمے کے دیگر ملزمان افتخار اور جان محمد کی 10 سال کی سزا برقرار رکھی۔سیشن کورٹ نے ظاہر جعفر کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا۔ ظاہر جعفر کو ریپ ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ ظاہر جعفر نے سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔ظاہر جعفر نے 20 جولائی 2021 کو نور مقدم کو قتل کر دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں