میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین پر حملہ، اہلکار شہید

مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین پر حملہ، اہلکار شہید

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

ٹانک میں مردم شماری کی ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اور نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر جاری رہا، حملے میں 4 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔شدید فائرنگ کے باعث زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا بھی رہا۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ڈی پی او وقار احمد بھی واقعے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں