میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاداب خان کو کپتان بنانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل

شاداب خان کو کپتان بنانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان ٹیم کے بولنگ آل راؤنڈر اور نائب کپتان شاداب خان کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کپتان بنانے پر شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاداب خان کو کپتان بننے پر مبارک باد پیش کی۔شاہد آفریدی نے پی سی بی کے فیصلے کو سہراتے ہوئے لکھا کہ بورڈ کی جانب سے سینیئرز کھلاڑیوں کوآرام دینا اور نوجوان کھلاڑیوں سمیت شاداب خان کو کپتانی کا موقع فراہم کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان کو کھیل کے میدان میں خود کو ثابت کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔قبل ازیں، پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی نے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جبکہ تین کھلاڑیوں کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں