میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناظم جوکھیو قتل کیس، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور جام اویس کو نوٹس جاری

ناظم جوکھیو قتل کیس، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور جام اویس کو نوٹس جاری

جرات ڈیسک
پیر, ۱۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور جام اویس کو نوٹس جاری کر دیے۔ ناظم جوکھیو قتل کیس میں دیت کی رقم دینے سے متعلق رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ جام اویس نے ناظم جوکھیو کے ورثا سے صلح کر کے دیت کی رقم ادا کی، دیت کی رقم ادا کرنے کے بعد وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے سوال کیا کہ آپ نے اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھا ہے؟ درخواست گزار نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلہ میں ہے، جام اویس نے دیت ادا کی جو اعتراف جرم ہے، ملزمان کے با اثر ہونے سے پولیس نے شفاف تحقیقات نہیں کیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ جام اویس کو نااہل قرار دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں