میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میزائل میاں چنوں میں کیسے گرا؟پاکستان نے بھارت سے جواب مانگ لیا

میزائل میاں چنوں میں کیسے گرا؟پاکستان نے بھارت سے جواب مانگ لیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان نے میاں چنوں میں بھارتی میزائل گرنے کے اعتراف کے بعد روایتی حریف ملک سے سوالات کے جوابات مانگ لیے۔ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت وضاحت کریں میزائل پاکستان میں کیسے داخل ہوا، اندرونی عدالتی تحقیقات کا فیصلہ کافی نہیں، پاکستان مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔ بھارت کی جانب سے میزائل کے حادثاتی فائرنگ کے سرکاری اعتراف کے بعد ترجمان وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی وزارت دفاع کے بیان کانوٹس لیاہے، بیان میں میزائل کی حادثاتی طور پر گرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا، اندرونی عدالتی تحقیقات کے فیصلے پر افسوس ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام کی جانب سے پیش کردہ سادہ وضاحت کافی نہیں ہے، بھارت کو کچھ سوالات کے جوابات دینا ہوں گے،دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے میزائل فائر ہونا تشویشناک اور بہت بڑی عالمی خلاف ورزی ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے، بھارتی جواب کے بعد پاکستان اپنا اگلا لائحہ عمل ترتیب دے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوںنے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارت کو دوبارہ طلب ہورہی ہے میں بتا دوں کہ ابھینندن کی چائے ابھی تک ٹھنڈی نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ تین روز قبل 9 مارچ کی شام بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس پر ہم نے وضاحت طلب کی ہے، میزائل فائر ہونا معمولی نہیں بلکہ تشویشناک بات ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی فلائنگ آبجیکٹ کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے اور ہمیں امید ہے کہ عالمی برادری بھارت کی اس خطرناک حرکت پر نوٹس لے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو فلائنگ آبجیکٹ کا جواب ضرور دینا ہوگا اور ہم اْس کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل ترتیب دیں گے کیونکہ اس سے قبل 26 فروری 2019 کو بھی بھارت کی جانب سے جارحیت کی جاچکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں