میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست جھڑپ تیسری عالمی جنگ ہوگی، جو بائیڈن

نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست جھڑپ تیسری عالمی جنگ ہوگی، جو بائیڈن

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست جھڑپ تیسری عالمی جنگ بنے گی اور نیٹو ممالک کے ایک، ایک انچ کا بھرپور طاقت سے دفاع کیا جائے گا۔ہاوس ڈیموکریٹک کاکس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے بتایا کہ جی-7 ممالک نے روس کے لیے پسندیدہ ملک کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔7 ممالک (امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ)کے گروپ جی-7 نے اہم مصنوعات کے لیے روس کو حاصل سب سے پسندیدہ ملک(موسٹ فیوریٹ نیشن) کا درجہ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کے نتیجے میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں روس کی رکنیت کے فوائد منسوخ ہو جائیں گے۔جوبائیڈن نے مزید کہا کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست جھڑپ تیسری جنگ عظیم کے مترادف ہوگی، جسے ہمیں ہر صورت روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔تاہم جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے 12 ہزار فوجیوں کو روس سے منسلک سرحدوں(لٹویا، ایسٹونیا، لتھوانیا اور رومانیہ) پر بھیج دیا ہے۔انہوں نے یوکرین میں تیسری عالمی جنگ نہ لڑنے پر زور دیا لیکن ایک واضح پیغام بھیجنے کا عزم کیا کہ ہم نیٹو کے علاقے کے ہر انچ کا دفاع کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین میں روس کے خلاف نہیں لڑیں گے لیکن نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست تصادم سے تیسری عالمی جنگ ہو گی اور ہمیں اس سے بچنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے 12 ہزار امریکی افواج کو روس کے ساتھ سرحدوں (لٹویا، ایسٹونیا، لتھوانیا، رومانیہ وغیرہ) پر منتقل کیا ہے، اگر ہم جواب دیتے ہیں تو یہ تیسری جنگ عظیم ہے لیکن نیٹو کی سرزمین پر ہماری ایک مقدس ذمہ داری ہے، تاہم ہم تیسری عالمی جنگ یوکرین میں نہیں لڑیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں