میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علیم خان نے ترین گروپ سے راہیں جدا کرلیں

علیم خان نے ترین گروپ سے راہیں جدا کرلیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ سے راہیں جدا کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔نجی چینل کے مطابق ترین گروپ کی علیم خان سے ان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات ناکام رہی جس کی اندروانی کہانی بھی سامنے آگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ دورانِ ملاقات ترین گروپ کے سخت گیر اراکین کی وجہ سے علیم خان گروپ کی دوریاں مٹ نہ سکیں، جس کے بعد علیم خان نے اپنی سیاسی حکمت عملی اور سرگرمیوں کو ترین گروپ سے علیحدہ کرلیا اور وہ ملاقاتوں کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران علیم خان نے ترین گروپ کے رویے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا جس پر عون چوہدری نے اپنے گروپ کے سخت گیر ارکان کے رویے کی وضاحت کی اور علیم خان سے معذرت بھی کی، جسے انہوں نے مسترد کردیا۔ملاقات میں ترین گروپ کے سعید اکبر نوانی نے شریک ہونا تھا لیکن علیم خان اسلام آباد روانہ ہو گئے۔واضح رہے کہ علیم خان اپنا دورہ لندن مکمل کر کے وطن واپس لوٹے ہیں، برطانیہ میں ان کی سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر نوازشریف سے ملاقات ہوئی جبکہ علیم خان نے جہانگیر ترین سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں