عمران خان کی صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کو مبارکباد
ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے دو عہدے بلوچستان اور سابق فاٹا کو ملے ۔عمران خان نے کہا کہ جو علاقے ماضی میں پیچھے رہ گئے ، انہیں قومی دھارے میں لانا ہماری پالیسی ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی سینیٹ کا الیکشن جیت کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔