محبت انسان کو زندگی جینے کے قابل بناتی ہے ، شنیرا اکرم
ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بلند کرنے والی شنیرا اکرم نے مداحوں کو محبت کی اہمیت بتادی۔شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے ۔شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ اپنی پسند کے تمام قواعد و قوانین لاگو کرسکتے ہیں لیکن آپ کسی کو محبت کرنے سے نہیں روک سکتے ۔’سابق کرکٹر کی اہلیہ نے لکھا کہ ‘محبت ہمارے دلوں میں ہے ، جوان ہونے کے بارے میں محبت ایک بہترین جز ہے ۔’اْنہوں نے لکھا کہ ‘محبت ایک ایسا خوبصورت احساس ہے جو انسان کو زندگی جینے کے قابل بنا دیتا ہے ‘۔شنیرا نے مزید لکھا کہ ‘آپ محبت کے بارے میں اس سے کہیں زیادہ سیکھتے ہیں جو آپ کسی ادارے میں سیکھ سکتے ہیں’۔وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اپنے ٹوئٹ کا اختتام ایک دل والے ایموجی کے ساتھ کیا۔