میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم لندن کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

ایم کیوایم لندن کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہرقائد میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 5پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ لندن کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی انویسٹی گیشن نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے انتہائی مطلوب دہشت گرد خواجہ فیصل کو گرفتار کرلیاہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خواجہ فیصل ٹارگٹ کلنگ کی متعدد واردارتوں میں ملوث ہے۔گرفتار ملزم نے 2005 میں گلبرگ کے علاقے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ اے ایس آئی اقبال خان نیازی اور ان کے دوست کو قتل کیا تھا۔سال 2010 میں رسالہ تھانے کی حدود میں ملزم نے اپنے مخالفین کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2008 میں ڈی ایس پی رحیم بنگش کو میٹھا در تھانے کی حدود میں قتل کیا۔تھانہ پریڈی کی حدود میں ایس پی جیل امان اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا ، 2010 میں تھانہ بریگیڈ کے ایس ایچ او ناصر الحسن قتل کیا جبکہ 2010 میں ریڈیو پاکستان کے قریب ڈی ایس پی نواز رانجھا کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔۔کارروائی کے دوران ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس کا فارنزک کروایا جا رہا ہے، سی ٹی ڈی کی مزید بھی تفتیش جاری ہے۔اس کے علاوہ ملزم پر انسداد دہشت گردی کے متعد مقدمات سی ٹی ڈی میں درج ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں