میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا، تعداد 22 ہوگئی

کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا، تعداد 22 ہوگئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیاجس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی تعداد 22 ہوگئی ہے ۔بلوچستان حکومت نے فوری طور کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پہلے مرحلے میں تمام اقدامات مکمل کر لیے جبکہ فیس ماسک اور ٹیسٹ کٹس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے مدد مانگ لی، تعلیمی اداروں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق 52سالہ شخص میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ متاثرہ شخص نے اسلام آباد سے کراچی کا سفر کیا تھا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ شخص کے بیرون سفر کی کوئی ہسٹری موجود نہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15ہو گئی ہے جبکہ دو مریض صحتیاب ہو کر گھر جاچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ 52سالہ متاثرہ شخص کے عزیزواقارب سے رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ انہیں بھی قرنطینہ میں رکھا جائے اور ان کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ ان کے ساتھ سفر کرنے والوں اور ان کے ساتھ رہنے والوں میں سے بھی کسی میں کوروناوائرس تو موجود نہیں ہے ۔پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد22 ہوگئی ہے اور سندھ اور بلوچستان میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ بلوچستان حکومت نے ایران میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کوئٹہ کے فاطمہ جناح، جنرل اور شیخ زید ہسپتال میں فوری طورپر آئیسولیشن وارڈز قائم کر دیئے ، ایران جانے والوں پر مکمل پابندی لگانے کے بعد تفتان بارڈرپر قائم پاکستان ہاوس میں کوارنٹائن سینٹر بنایا جہاں 4400 زائرین مقیم ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کے لئے کوئٹہ کے ایک نجی ہسپتال کی خدمات حاصل کرلی ہیں، کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے سے بچنے کے لئے وزیر تعلیم نے بلوچستان کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی بندش میں31 مارچ تک کی توسیع کردی ہے ۔بلوچستان میں ابتک صرف ایک کرونا وائرس کا کیس رپورٹ ہوا ہے ، متاثرہ مریض ایران سے سفر کر کے یہاں آیا، محکمہ صحت کی جانب سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں