آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کور کمانڈر زکانفرنس
شیئر کریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کور کمانڈر زکانفرنس ہوئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی اس کانفرنس میں مسلح افواج کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال ، قومی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا ۔ کانفرنس میں افغان مفاہمتی عمل کے تناظر میں خطے کی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ نیز اجلاس میں کرونا وائرس کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال اور پاک فوج میں حفاظتی اقدامات پر بھی غور ہوا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ خطے میں امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے ۔ تحمل اور اجتماعی سوچ سے چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ پاکستان اس سلسلے میں اپنا پرخلوص کردارادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے قومی کوششوں کی بھرپور مدد کی جائے ۔