میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی حکومت کا 72گھنٹوں کے بعد سعودی سرزمین پر داخلے کو روکنے کا حکم

سعودی حکومت کا 72گھنٹوں کے بعد سعودی سرزمین پر داخلے کو روکنے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، فلپائن ، انڈونیشیا، یورپی یونین کے ممالک اور سوئٹزرلینڈ سے 72 گھنٹوں کے بعدکسی کو بھی سعودی سرزمین پر داخلے کو روکنے کا حکم دیا ہے ۔ جمعرات کو علی الصبح جاری کیے جانے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک کے وہ شہری جن کے پاس اقامہ یا سعودی عرب میں رہائش کا اجازت نامہ ہے وہ 72 گھنٹوں کے اندر اندر سعودی عرب واپس پہنچ جائیں اسی طرح سعودی عرب میں مقیم مذکورہ ممالک کے وہ اقامہ ہولڈر اور رہائش کا اجازت نامہ رکھنے والے افردا اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں تو وہ 72 گھنٹوں کے اندر سعودی سرزمین چھوڑ دیں۔ 72 گھنٹوں کے بعد پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، فلپائن ، انڈونیشیا، یورپی یونین کے ممالک اور سوئٹزرلینڈ سے کارگو جہاز کے علاوہ کسی اور جہاز کو سعودی سرزمین پر اترنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس دوران عمرہ ویزے اور سیاحتی ویزوں پر سعودی عرب آئے ہوئے افراد کو بھی سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ سعودی عرب نے پاکستان سے ڈاکٹروں ، نرسوں اور میڈیکل کے شعبوںکے علاوہ ہر قسم کے ویزوں کے اجرا پر بھی فوری طور پر پابندی عاید کردی ہے ۔ سعودی وزارت داخلہ کے اس ہدایت نامہ کے جاری ہونے کے ساتھ ہی پاکستان میں افراتفری پھیل گئی اور سعودی عرب سے پاکستان چھٹیوں پر آئے ہوئے افراد نے سعودی ائرلائنز اور پی آئی اے کے دفاتر پر نشستوں کے حصول کے لیے ہلہ بول دیا۔ سعودیہ ائرلائنز نے ابھی تک اپنے مسافروں کے لیے کسی خصوصی پرواز کا اعلان نہیں کیا ہے جبکہ پی آئی اے نے سعودی عرب میں مقیم معتمرین کو واپس لانے اور پاکستان میں مقیم اقامہ ہولڈروں کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے تین اضافی پروازوں کا اعلان کیا ہے ۔ایک پروازاسلام آباد سے جدہ بروز اتوار چلائی جائے گی جو جدہ سے مسافروں کو خصوصی طور پر اسلام آباد واپس بھی لائے گی۔ دوسری پرواز لاہور سے مدینہ منورہ لاہور بروز ہفتہ چلائی جائے گی۔ تیسری پرواز کراچی سے جدہ کراچی بروز ہفتہ چلائی جائے گی۔ پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے مزید پروازیں بھی ترتیب دی جا رہی ہیں او ر ضرورت کے مطابق پروازوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ پاکستانی مسافروں کو سہولت پہنچانے کے لیے پاکستانی وزارت خارجہ نے سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ہاٹ لائن قائم کر دی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں