ایان علی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر اعتراض عائد
شیئر کریں
لاہورہائیکورٹ آفس نے ماڈل ایان علی کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمہ پاکستان میں موجود نہیں لہذا درخواست کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکتا۔ لاہور ہائیکورٹ آفس نے ماڈل ایان علی کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گزار ہ ایان علی پاکستان میں موجود نہیں ہے لہذا ان کی پاکستان میں غیرموجودگی میں درخواست کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکتا۔گزشتہ روز ماڈل ایان علی نے وکیل آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے کسٹم عدالت سے اپنے وارنٹ گرفتاری واپس لیے جانے کی درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے ٹرائل عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں، اس کے لیے انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے کسٹم عدالت میں ہیش ہونے کا موقع دیا جائے ۔درخواست گزارہ کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 10اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، لہذا کسٹم عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری واپس لیے جائیں۔واضح رہے کہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں مسلسل غیر حاضری پر ڈالر کوئن ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔