میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان کے ساتھ مذاکرات میں معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا گیا، زلمے خلیل زاد

طالبان کے ساتھ مذاکرات میں معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا گیا، زلمے خلیل زاد

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے میراتھان رائونڈ میں معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اس مسودے میں دہشت گردی کے خاتمہ کی یقین دہانی اور غیر ملکی افواج کے انخلاء پر اتفاق ہوا ہے لیکن جب تک ہر چیز پر اتفاق رائے نہیں ہو جاتا کوئی معاہدہ حتمی نہیں ہو گا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امن کے لئے چار چیزیں درکار ہیں ، انسداد دہشت گردی کی یقین دہانی، افواج کا انخلاء، افغانوں کے بین مذاکرات اور جامع جنگ بندی ۔ جنوری کے مذاکرات میں ان چار نکات پر اصولی طور پر ارتفاق کیا گیا تھا اور اب ہم نے پہلی دو چیزوں کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا ہے ۔ افواج کے انخلاء اور انسداد دہشت گردی کے نکات پر مکمل منظوری کے بعد طالبان دوسرے افغان دھڑوں او ر افغان حکومت کے مابین مذاکرات شروع ہوں گے جس میں سیاسی مفاہمت اور جامع جنگ بندی پر بات ہو گی۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ ان کا اگلا قدم واشنگٹن میں دوسرے ساتھیوں سے مشاورت ہو گا اور وہ دوبارہ بھی ملیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں