میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، گلستان جوہر میں خطرناک عمارتوں کی تعمیرات مکمل

سندھ بلڈنگ، گلستان جوہر میں خطرناک عمارتوں کی تعمیرات مکمل

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

بلاک 1پلاٹ نمبر ایس ٹی 6 پر خطرناک تعمیرات ، متنازع چہرے حرکت میں آنے لگے
غیر قانونی تعمیرات کی منظوری دینے والے افسران واپس آنے لگے، شہری زندگیاں داؤ پر

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گلستان جوہر میں کرپشن کی پرانی داستان کو نئے انداز میں زندہ کر دیا ہے ۔ عدیل قریشی کو اسکیم 33 اور نجم قریشی کو اسکیم 36 کا چارج سونپ کر محکمانہ بدعنوانی کی نئی مثال قائم کی گئی ہے ۔دونوں افسران ماضی میں غیر قانونی تعمیرات کی منظوری، منصوبہ بندی کی خلاف ورزیوں اور رشوت ستانی کے الزامات میں متنازعہ رہ چکے ہیں۔ شواہد کے مطابق انہیں خاص طور پر ان خطرناک عمارتوں کی تعمیر مکمل کرانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے جو بلڈنگ کوڈز کی سنگین خلاف ورزیوں پر تعمیر روکے جانے کے باوجود نامکمل پڑی ہیں۔بلاک 1 کے پلاٹ نمبر ایس ٹی 6 پر خطرناک عمارت کی تعمیر جاری ہے ۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ عمارت زلزلہ یا آتشزدگی کے معمولی واقعے میں بھی ملبے کا ڈھیر بن سکتی ہے ۔مقامی باشندوں اور سول سوسائٹی نے ان تعیناتیوں کو شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔ شہری حقوق کی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان افسران کے خلاف ماضی میں درج مقدمات کو زندہ کیا جائے ، نئی تعیناتیاں فوری معطل کی جائیں اور عمارتوں کے معائنے کے لیے غیر جانبدار ٹیم تشکیل دی جائے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب انہی افسران کے خلاف کرپشن کی تحقیقات جاری تھیں تو انہیں دوبارہ ایسے حساس عہدوں پر تعینات کرنا دراصل غیر قانونی تعمیراتی مافیا کو تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں