اندھیرنگری چوپٹ راج، 18اسکولوں کا سامان غیرقانونی طورپر فروخت
ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی کے دو اضلاع کے اٹھارہ اسکولوں کی عمارتیں مسمار کرکے ان سے ملنے والے سامان کو غیرقانونی طور پر فروخت کردیا گیا۔محکمہ اینٹی کرپشن نے ضلع شرقی کے چودہ اورضلع کورنگی کے چار اسکولوں کوگرانے میں بے قاعدگیوں پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے چیف انجینئرایجوکیشن ورکس کراچی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ مراسلے کے متن کے مطابق اٹھارہ اسکولوں کی پرانی عمارتوں کو مسمار کرانے اور دوبارہ تعمیر کرنے کے ٹھیکوں کیلئے دس مئی دو ہزار بائیس کو اشتہارات شائع کیے گئے۔ اسکولوں کی عمارتوں سے ملنے والے سامان کی تفصیلات اینٹی کرپشن نے طلب کی ہیں۔ خط میں ٹھیکے داروں کو ہونے والی ادائیگیوں کی صورتحال سے بھی متعلقہ اداروں سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔