میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی نے دھاندلی کا معاملہ صدر کے سامنے اٹھا دیا

پی ٹی آئی نے دھاندلی کا معاملہ صدر کے سامنے اٹھا دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی اور انہیں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلیوں سے آگاہ کیا ہے۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں روف حسن اور عمیر نیازی کی ملاقات کی جس میں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا گیا۔پی ٹی آئی کے وفد نے صدر مملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بیضابطگیوں کے بارے میں پارٹی موقف سے آگاہ کیا اور موقف اختیار کیا کہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے ، انتخابی نشان چھیننے اور گرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی۔پی ٹی آئی کے وفد نے کہا کہ زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں