میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مردان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

مردان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

خیبر پختونخوا کے مردان علاقے میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے مردان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں