قلات میں بازی پلٹ گئی، عبدالغفور حیدری کامیاب، اختر مینگل کو شکست
شیئر کریں
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261قلات میں بازی پلٹ گئی۔جے یو آئی کے عبدالغفور حیدری کی کامیابی جیت گئے جب کہ اختر مینگل کو شکست ہو گئی۔ الیکشن کمیشن نے عبدالغفور حیدری کی کامیابی کا فارم انچاس جاری کر دیا۔جے یوآئی رہنما اکتیس ہزار سات سو تیرہ ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ سردار اخترمینگل ستائیس ہزار چار سو پینسٹھ ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر۔پی بی اکتیس واشک میں جییوآئی کے میرزاہد علی کامیاب ہوئے جب کہ ن لیگ کے میرمجیب الرحمان دوسرے نمبر پر رہے۔ الیکشن کمیشن نے میرزاہد علی کی کامیابی کا فارم انچاس جاری کردیا۔ پی پی رہنما سرفرازبگٹی کی وزیراعلی بلوچستان نامزد ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی اور کہا افواہیں چل رہی ہیں،ابھی تک کچھ کنفرم نہیں۔بلوچستان اسمبلی کے تمام اکاون نشستوں کے نتائج بھی آگئے، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف گیارہ ، گیارہ نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ن لیگ دس سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، چھ نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، بی اے پی نے چار، نیشنل پارٹی نے تین جبکہ اے این پی نے دونشستیں جیت لیں۔