میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اتحادی حکومت بننے کی امید ، پیپلزپارٹی کا بڑا یو ٹرن

اتحادی حکومت بننے کی امید ، پیپلزپارٹی کا بڑا یو ٹرن

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی کو ن لیگ مخالف بیان بازی سے روک دیا اور کہا حکومت سازی سے قبل ن لیگ پر تنقید نہ کی جائے۔تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت بننے کی امید پر پیپلزپارٹی نے بڑا یو ٹرن لیتے ہوئے پارٹی کو ن لیگ مخالف بیان بازی سے روک دیا۔زرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کو واضح احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں پی پی قیادت نے کہا ہے کہ حکومت سازی سے قبل ن لیگ پر تنقید نہ کی جائے اور ن لیگ بارے رواداری اور شائستگی کا مظاہرہ کیا جائے۔پی پی رہنماوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حکومت بننے سے قبل ن لیگ سے دوطرفہ تعلقات بہتر کئے جائیں۔زرائع نے کہا کہ پی پی قیادت نے سنیئر رہنما کی لاہور میں پریس کانفرنس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ن لیگ کے بارے میں سخت الفاظ کے استعمال پر پی پی رہنما کو جھاڑ پلائی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنما نے پریس کانفرنس میں ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، پی پی قیادت نے پارٹی رہنماں کو ن لیگ بارے محتاط رویہ اپنانے کی ہدایت کردی۔زرائع کے مطابق آصف زرداری نے انتخابی مہم بارے بلاول بھٹو سے اظہار ناراضگی کیا تھا، آصف زرداری سخت زبان کے استعمال پر بلاول بھٹو سے ناراض تھے، بلاول بھٹو نے انتخابی مہم کیدوران ن لیگی قیادت پر شدید تنقید کی تھی۔آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو ن لیگ سے معاملات بہتر کرنے کی ہدایت کی تھی اورآصف زرداری کی ہدایت پر بلاول بھٹو نیشہباز شریف کا استقبال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں