میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی نے فاتح امیدواروں سے حلف نامے مانگ لیے

پی ٹی آئی نے فاتح امیدواروں سے حلف نامے مانگ لیے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

خیبرپختونخوا میں الیکشن میں کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے پارٹی چھوڑنے کا خدشہ ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے پارٹی چھوڑنے کے خدشے کے پیش نظر کامیاب امیدواروں سے حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کامیاب امیدواروں کو حلف نامہ پر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب امیدوار انور تاج، عارف احمد زئی اور شاہد خٹک نے حلف نامے بھجوادیے ہیں جب کہ علی محمد ، عاطف خان اور شکیل خان سمیت دیگرکامیاب امیدوار حلف نامہ بھجوانے پر رضامند نہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلف ناموں سے غلط تاثر نہ لیا جائے، کے پی سے منتخب اراکین بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ مضبوط کھڑے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں