میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد ، چھٹی کلاس کی کمسن طالبہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی

حیدرآباد ، چھٹی کلاس کی کمسن طالبہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی /علی نواز) حیدرآباد کے نجی اسکول میں چھٹی کلاس کی کمسن طالبہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی، مومنہ ناریجو ہسپتال پہنچنے سے قبل جاںبحق، واقعہ قاسم آباد میں واقع سٹی اسکول میں پیش آیا، اسکول انتظامیہ نے بچی کو رکشے پر ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے نجی اسکول میں کمسن طالبہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا لی، قاسم آباد میں واقع سٹی اسکول کے جناح کیمپس میں چھٹی کلاس کی طالبہ کمسن بچی مومنہ ناریجو نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، اسکول انتظامیہ نے پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع دینے کی بجائے بچی کو رکشے میں ہسپتال منتقل کیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی ہسپتال پہنچنے سے قبل جاںبحق ہوگئی تھی، جبکہ پولیس کے اسکول پہنچنے سے قبل اسکول انتظامیہ اسکول کو تالا لگا کر روانہ ہوگئی، پولیس کی جانب سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق معصوم بچی تیسری منزل پر اپنے کلاس کے سامنے کوریڈور میں کچھ لمحوں تک کھڑی رہی، اس دوران کوریڈور سے اسکول کا عملہ اور دیگر طلباء گزرتے رہے، اچانک بچی مومنہ ناریجو فلور کے چھوٹی دیوار پر کھڑی ہوگئی جس پر اسکول کے استاد نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن طالبہ نے چھلانگ لگا دی، بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے، بچی مومنہ ناریجو کے والد ذوالفقار ناریجو سوئی گیس میں افسر ہیں اور دو بہن بھائی تھے، بچی کے ورثاء کی رہائشی بھٹائی ننگر میں تھی، ورثاء نے بچی کے لاش کو میرپورخاص ضلع کے اپنے آبائی گاؤں احمد بخش مدنی ناریجو میں سپرد خاک کردیا، پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور اس وقت کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں