میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایرانی صدر منگل کو بیجنگ کا دورہ کریں گے

ایرانی صدر منگل کو بیجنگ کا دورہ کریں گے

جرات ڈیسک
پیر, ۱۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر منگل کو چین کا سرکاری دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ایک ایسے وقت میں چین کا دورہ کر رہے ہیں جب بیجنگ اور واشنگٹن درمیان متنازع غبارے کے معاملے پر تناؤ پایا جا رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ یہ دورہ شیڈول ہے۔ اس دورے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان بات چیت اور تعاون کے معاہدوں پر دستخط شامل ہوں گے۔ چین کے دورے کے دوران صدر رئیسی چینی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایرانی صدر کا یہ دورہ امریکا اور چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے وقت ہو رہا ہے۔ رئیسی اور شی کی پہلی ملاقات ستمبر میں ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی، جہاں ایرانی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اقتصادی تعلقات ہیں، خاص طور پر توانائی، ٹرانسپورٹ، زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں گہرے تعاون موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں