مریم نواز نیب ترامیم سے متعلق عدالتی فیصلے پر اثرانداز ہونا چاہتی ہیں، فواد چودھری
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نوازبے جا تنقید نیب ترامیم سے متعلق عدالتی فیصلے سے پہلے دباؤ بڑھانے کیلئے کر رہی ہیں، یہ عدلیہ پر اثرانداز ہونے کی بہیمانہ کوشش ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ ان کو خوف ہے عدالت نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دی گی جس سے رجیم چینج کا سارا مقصد ہی ختم ہو جائے گا اور تمام مقدمات بحال ہو جائیں گے۔اس پہلے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 دنوں میں چائے کی قیمت 1100 روپے سے 1500 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ رمضان سے پہلے مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا عام آدمی کی زندگی کو بری طرح متاثر کرے گا، حیران ہوں اتنا بڑا بحران ہے اور وزرائ کی فوج ظفر موج کو نیند کیسے آتی ہے۔