میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے رونالڈو نے اپنی جرسی فروخت کردی

زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے رونالڈو نے اپنی جرسی فروخت کردی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ارجنٹینا کو عالمی کپ جتوانے والے لیونل میسی کے بعد پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو سمیت ترکیہ کے متعدد فٹبالرز شام اور ترکیہ میں آئے تباہ کن زلزلوں سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی امداد کیلئے سامنے آگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کی جرسی 2 دو لاکھ 12 ہزار 450 ڈالر (5 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی ہے، جس کی رقم وہ زلزلہ متاثرین کو دیں گے۔قبل ازیں ترکیہ اور فٹبال کلب اٹلانٹا کے پلئیر میرح ڈیمیرل نے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کیلئے لیونل میسی سمیت متعدد فٹبالرز سے اپنی ذاتی جرسیاں عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ گزشتہ روز اجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 3.5 ملین یورو یعنی پاکستان روپوں میں (1 ارب ایک کروڑ 70 لاکھ) امداد کا اعلان کیا۔دوسری جانب یورپی فٹبال ایسوسی ایشنز یونین کی جانب سے بھی ترکیہ اور شام میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کیلئے تقریبا 2 لاکھ 14 ہزار ڈالر کا عطیہ دی جاچکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں