میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عامر کیلئے دروازے کھلے ہیں،چیف سلیکٹرپی سی بی

عامر کیلئے دروازے کھلے ہیں،چیف سلیکٹرپی سی بی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیف سلیکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر کیلئے ٹیم کے دورازے کھلے ہوئے ہیں البتہ عماد اور شرجیل کی خدمات کے حاصل کرنے پر بھی سوچ رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیلکٹر ہارون رشید نے کہا کہ ا?ئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے مضبوط اسکواڈ تشکیل دینا چاہتے ہیں، اس لیے کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل 8 میں اچھی کارکردگی دیکھانے والے کرکٹرز پر نظر رکھوں۔انہوں نے کہا کہ لیگ میں قومی سلیکٹرز یاسرحمید، محمد سمیع اور میری کافی اہم ذمہ داریاں ہیں، پی ایس ایل اچھے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کا بہترین ذریعہ ہے،ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ لیگ میں اچھی سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنائیں۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان کے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلے بھی قومی ٹیم کی بہتری کا سبب بنیں گے، 25 سے 30 کھلاڑیوں کا قومی پول بنانا چاہتے ہیں تاکہ ٹیم کے ساتھ ساتھ بینچ بھی مضبوط ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں