میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پنجاب، خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آ گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور میر پور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے پنجاب میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، مری، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ننکانہ صاحب، رینالہ خورد، عارف والا، پھول نگر میں محسوس کیے گئے۔پنڈدادن خان، قائد آباد، تاندلیانوالہ، سمندری، جڑانوالہ، شور کوٹ، دریا خان، محسن وال، لیہ، فورٹ عباس، ظفروال، شیخوپورہ، پاکپتن، خانیوال، ساہیوال، پتوکی، میاں چنوں، منچن آباد، ہارون آباد، شرقپور شریف، سکھی کھی، چیچہ وطنی، گجرات، اوکاڑہ، بہاولنگر، میلسی، کہروڑ پکا، پیر محل، فیروزوالا، قصور، جہانیاں، خانپور، دنیاپور میں بھی زلزلہ آیا۔پشاور، ایبٹ آباد، شانگلہ، بنوں، نوشہرہ، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، ملاکنڈ اور لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جب کہ شمالی وزیرستان، ضلع مہمند، ضلع کرم، بونیر اور اٹک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔میرپور آزاد کشمیر، مظفر آباد، وادء نیلم، وادء جہلم، گلگت، اسکردو، ہنزہ، دیامر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں لوگ خوف زدہ ہو کرگھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ پاک افغان سرحد پر آیا، جس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان میں تھا، جس کی گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں