میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن ، سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی سے معذرت

الیکشن کمیشن ، سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی سے معذرت

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے شیڈول میں تبدیلی اور وقت بڑھانے سے معذرت کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حکام نے نیئر بخاری سے رابطہ کرکے انہیں اپنے موقف سے بھی آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری سے رابطے کرکے ان سے سینیٹ الیکشن شیڈول میں تبدیلی سے معذرت کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حکام نے نیر بخاری سے گفتگو میں کہا کہ وقت بڑھانے سے متعلق آپ کا خط موصول ہوا ہے تاہم اب سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کرچکے ہیں۔ اس وقت شیڈول میں تبدیلی مشکل ہوگی۔الیکشن کمیشن حکام نے نیر بخاری سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن ممکنہ مشکلات کی صورت میں پیپلز پارٹی سے تعاون کرے گا ۔ نیربخاری نے الیکشن کمیشن حکام سے کہا کہ زبانی جواب کے بجائے تحریری طور پر جواب دیا جائے۔ انہوں نے موجودہ شیڈولز پر تحفظات کا اظہار کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں